لیسکو کا مالی خسارہ 79 ارب سے کم ہو کر 21ارب رہ گیا
اسلام آباد(نامہ نگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی مالی اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے نیپرا سے متعلق مالی خسارے کو 79 ارب روپے سے کم کر کے تقریباً 21 ارب روپے تک محدود کر دیا۔
جس سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 58 ارب روپے سے زائد کی مالی بہتری حاصل ہوئی ہے ۔اسی عرصے کے دوران لیسکو کی ریکوری 101.05 فیصد تک پہنچ گئی جو پہلی مرتبہ نیپرا کے مقررہ 100 فیصد ہدف سے تجاوز کر گئی ہے ۔ دوسری جانب کمپنی کے لائن لاسز 15.8 فیصد سے کم ہو کر 11.86 فیصد رہ گئے ، جو صرف دو برس میں تقریباً چار فیصد کی تاریخی کمی ہے ۔ وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا لیسکو کی کارکردگی اور نمایاں کامیا بیاں مسلسل نگرانی، اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی ، مؤثر احتساب کے ذریعے ادارہ جاتی اصلاحات ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن ، مؤثر پالیسی سازی اور صارف دوست اصلاحات کا نتیجہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments