غزہ امن منصوبہ، اسلحہ چھوڑنے میں پیشرفت کا خیرمقدم ،امید ہے فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی ،وزیر اعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت اسلحہ چھوڑنے کے عمل پر ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس کے نتیجے میں غزہ امن منصوبے کے تمام وعدوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پیشرفت کے حصول میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ خصوصی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ پیشرفت بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے ، پاکستان کو امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گی اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments