نیب:ریکوررقم سندھ حکومت،این ایچ اے اورسوسائٹی متاثرین کے سپرد
ڈی جی کراچی شکیل درانی نے 13 کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے رقم تین مختلف ریفرنسز میں ریکور کی گئی ،سابق سرکاری افسران پرلوٹ مارکاالزام تھا
کراچی (سٹاف رپورٹر) نیب کراچی نے 13 کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار روپے کی ریکور کی گئی رقم کے چیک حکومت سندھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نجی سوسائٹی کے متاثرین میں تقسیم کئے ۔ نیب کراچی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی نیب کراچی شکیل احمد درانی نے مختلف متاثرین اور سرکاری اداروں کے نمائندوں کو ریکور شدہ رقوم کے چیک د ئیے ۔ ترجمان نیب کراچی کے مطابق حکومت سندھ کے نمائندے کو 12 کروڑ 28 لاکھ 53 ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔ یہ رقم تین مختلف ریفرنسز میں ریکور کی گئی تھی۔ نیب کے مطابق سابق ایڈیشل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر مشتاق احمد شیخ پر دیگر افراد کے ساتھ مل کر سازش، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت منی لانڈرنگ اور ذرائع سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے ، سابق سرکاری افسران پرلوٹ مارکاالزام تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments