ایل پی جی 13 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر 3001 کا ہوگیا

ایل پی جی 13 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر 3001 کا ہوگیا

نئی قیمت 254 روپے مقرر ، اگست کیلئے کئے گئے اضافے کا اطلاق یکم سے ہوگا لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 380 سے 430روپے فی کلو تک فروخت

اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،اپنے کامرس رپورٹر سے )اوگرا نے ماہ اگست کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا۔جمعہ کو اوگرا کی جانب  سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ماہ اگست کے لئے فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کر دی گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 2849 روپے سے بڑھا کر 3001 روپے کردی گئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 10 ہزار 961 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 546 روپے کردی گئی۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔دوسری طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ بھی جاری ہے ۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد خواب بن گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 380 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...