پٹرول12 پیسے ڈیزل 66 پیسے لٹر سستا
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن نے یکم سے 3 اگست کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لٹر کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔ گزشتہ روز ڈیزل 2 روپے 42 پیسے اور پٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments