کراچی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
زلزلے کے جھٹکے شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ ٹاؤن، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔ پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)کے مطابق زلزلہ شام 6 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کی شدت 2.9، گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز کراچی تھا۔ زلزلے کے جغرافیائی نقاط 24.80 شمالی عرض بلد اور 67.01 مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments