احتجاج مالی معاونت کیس:اعظم سواتی عدم شواہدپربری

احتجاج مالی معاونت کیس:اعظم سواتی عدم شواہدپربری

پراسیکیوشن نے الزام لگایامگرگواہی دی نہ بینک اکائونٹ فراہم کئے :جج طاہرعباس باقی ملزمان پر الزامات کی نوعیت الگ ،ٹرائل علیحدہ چلے گا:انسدادہشتگردی عدالت

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر احتجاج کی مالی معاونت کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بری کردیا۔دوران سماعت فاضل جج نے اعظم سواتی سے کہا سواتی صاحب آپکے خلاف پراسیکیوشن کے ایک گواہ نے بھی گواہی نہیں دی، پراسیکیوشن نے مالی معاونت کا الزام لگایا مگر ایک بینک اکاؤنٹ فراہم  نہیں  کیا،جب آپ پر کیس بنایا گیا اسوقت آپ جیل میں تھے ،آپکی بریت کا باقی ملزمان پر فرق نہیں پڑے گا،باقی ملزمان کا ٹرائل الگ سے چلے گا ان پر الزامات کی نوعیت الگ ہے ،عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر اعظم سواتی کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنادیا۔اعظم سواتی کیخلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...