اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع کر دیا:الیکشن کمیشن

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات  کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی کا  کام شروع کر دیا:الیکشن کمیشن

اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز آج یکم اگست سے ہو رہا ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد میں حلقہ بندی کا کام رواں سال 13 اکتوبر تک مکمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلے سے متعلق 7 اگست تک حلقہ بندی کمیٹی کو مطلع کریں گی، پنجاب کی حتمی حلقہ بندی 17 اگست کو شائع کی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کیلئے پنجاب حکومت سے مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں حلقہ بندی مکمل کرچکا ہے ۔ صوبے میں مزید 7 اضلاع میں حلقہ بندی کا کام جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...