لاہور ہائیکورٹ :پولیس کو پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کو ہراساں کرنے سے روکدیا

 لاہور ہائیکورٹ :پولیس کو  پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کو  ہراساں کرنے سے روکدیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کو ہراساں کرنے سے روک دیا،عدالت نے سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔

درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ پولیس نے 27 جولائی کی رات 10  بجے ان کے گھر چھاپہ مارا اور اہلخانہ کو ہراساں کیا، پولیس انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ لودھی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اور فیملی کو ناجائز تنگ یا ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...