اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرلیا بس اب بہت ہوگیا :نجم سیٹھی

 اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرلیا بس اب بہت ہوگیا :نجم سیٹھی

ان کا خیال ہے سب- نیشنلزم کو کچلاجائے اور چھوٹے یونٹس بنائے جائیں نقوی کی بات فیلڈ مارشل کا مؤقف : ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے اس وقت بات کی اس لئے کی ہے اب ان کو احساس ہو گیا ہے کہ اس وقت ریاست کو بہت سے خطرات ہیں، مس گورننس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ، سیاستدان اس کو ہینڈل نہیں کر پا رہے ، اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرلیا کہ اب بہت ہوگیا ،چیزیں ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں، مسائل خطرات پیدا کررہے ہیں ۔ دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہو ں نے کہا کہ ان کا خیال ہے اب ایک ہی طریقہ ہے کہ یہ جو سب نیشنلزم ہورہی ہے اس کو کچلاجائے اور چھوٹے یونٹس بنالئے جائیں ، یہ فیصلہ اسٹیبلشمنٹ نے کیا ہے ،نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مسائل تو ہیں مگر شہباز شریف اس پر بات نہیں کرسکتے تھے کیونکہ پیپلز پارٹی مسئلہ بنا لیتی ہے ،محسن نقوی فیلڈمارشل کے قریبی دوست ہیں اور جو وہ کہتے ہیں ان کی بات فیلڈمارشل کی بات ہوتی ہے ،محسن نقوی نے یہ کہہ دیا کہ جس شخص نے آپ کو اتنا کچھ دیاابھی تک ریڈ لائن کراس نہیں کی ، ریڈلائن کراس کرنے کا مطلب مارشل لا لگا نا ہے ،یہ بھی کہا کہ ڈلیور نہ کیا تو سیاست دان نہیں بچیں گے ،70 سال سے یہی چل رہا ہے ،نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سے پہلے محسن نقوی صدر زرداری سے ملے تھے ، زرداری کے دو چہیتے ججز نہیں بنے جس سے وہ ناراض ہیں، دس دن ہو گئے انہوں نے ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط ہی نہیں کئے ، اسی لیے محسن نقوی ان سے ملنے گئے کہ آپ سے پنڈی کے لوگ ناراض ہیں ،اس لیے یہ کرنا پڑے گا۔ محسن نقوی پہلے شہبازشریف سے ملے تھے اورانہیں بتایا میں یہ کہنے جارہا ہوں ، جس قسم کی سیاست چل رہی ہے اس سے عوام کو بہت غصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...