وار رسک لسٹ سے خارج ہوناعالمی اعتماد میں اضافہ :ڈار

وار رسک لسٹ سے خارج ہوناعالمی اعتماد میں اضافہ :ڈار

جہاز رانی، انشورنس اخراجات کم ، تجارت برآمدات درآمدات کو فروغ ملے گا حکومت، لندن ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں، لائیڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر

اسلام آباد (وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے لئے ایک اہم معاشی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو Lloyd\'s Joint War Committee کی وار رسک لسٹ سے نکال دیا گیا ، پاکستان فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم سنگ میل حکومتِ پاکستان کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے ، جس میں لندن میں پاکستا نی ہائی کمیشن نے مؤثر انداز میں کلیدی کردار ادا کیا ،نائب وزیراعظم نے اس عمل کے دوران تعمیری تعاون پر لائیڈز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی مثبت شمولیت اس پیش رفت کو ممکن بنانے میں معاون ثابت ہوئی ،اسحاق ڈار کے مطابق فیصلے سے جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات میں کمی کی توقع ہے ، جس سے بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا، برآمدات اور درآمدات کے عمل میں سہولت پیدا ہوگی اور پاکستان کی مجموعی اقتصادی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...