جماعت اسلامی کا مہنگا ئی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

 جماعت اسلامی کا مہنگا ئی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

کارکنوں کے نمازجمعہ کے بعد مساجد کے باہر بینرز،پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرے 7اگست پُر امن سیاسی مزاحمت کا تاریخی دن ثابت ہوگا:نصراللہ رندھاوا

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرولیم لیوی، مہنگائی، بے تحاشا ٹیکسوں اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف 7 اگست کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تیاری کے سلسلے میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام نمازِ جمعہ کے بعد اسلام آباد کی مختلف مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شہریوں سے 7 اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔امیر  جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی عوام دشمن معاشی  پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ 7 اگست پاکستان میں پرامن سیاسی مزاحمت کا تاریخی دن ثابت ہوگا۔ اسلام آباد کی شاہراہوں پر عوام ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...