نئے صوبے لسانیت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہئیں:بیرسٹرعقیل

نئے صوبے لسانیت کی بنیاد پر  نہیں ہونے چاہئیں:بیرسٹرعقیل

اسلا م آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے صوبے لسانیت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہئیں، نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے۔

 اس تمام بحث میں سیاسی جماعتوں کا آن بورڈ ہونا ضروری ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ سسٹم کی ناکامی نہیں ہے ، سسٹم فیل نہیں ہوا، طرزِ حکمرانی کی کمزوریاں ہیں جو آج سے نہیں کافی ٹائم سے ہیں۔محسن نقوی نے درست کہا کہ حکومت اور وزیراعظم محنت کر رہے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وقت کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے ا ندر اور ان کی پالیسیوں، گورننس سٹرکچر کے اندر جو جدت آنی چاہیے وہ سسٹم میں نہیں آسکی، اگر اصلاحات نہ ہوئیں تو گورننس کے مسائل رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...