عمران کی ہسپتال منتقلی اپیل سماعت کیلئے مقررکرنے کاحکم
چیف جسٹس نے چیمبراپیل منظورکرتے ہوئے رجسٹرارکے اعتراضات کالعدم قراردیدیئے بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنیکی استدعا بھی منظور
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے اور درخواست کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق اپیل کو باقاعدہ نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے عظمیٰ خان کے زیر سماعت مقدمے کے ساتھ منسلک کر دیا۔چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments