حکومت غیر سنجیدہ، ناکام
کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ، جناح ٹاؤن، کوئٹہ میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، امن و امان، معاشی، تنظیمی اور عوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبے میں روز بروز ابتر ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، تاجروں، صنعت کاروں، ٹرانسپورٹرز، کاشتکاروں اور سرحدی تجارت سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کو درپیش سنگین معاشی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے قرار دیا کہ حکومت کی غیر سنجیدہ، ناکام اور عوام دشمن پالیسیوں نے بلوچستان کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے ۔ بازار ویران، کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار، سرمایہ کاری ختم، صنعت و تجارت زوال پذیر اور ہزاروں چھوٹے بڑے تاجر دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے مالی نقصانات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments