کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی :نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی (آئی این پی )شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

جمالی پل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بائیک پر سوار اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائٹ اے تھانے میں تعینات پولیس اہلکار زمان موقع پر شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق  شہید اہلکار اپنے ساتھی کے ساتھ جمالی پل پر تعینات تھا۔دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی نے کہا کہ پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے بچنے نہ دیا جائے ۔ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے فوری رپورٹ طلب۔ کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل برائے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...