پاک فوج اورخیبرپختونخواپولیس کی مشترکہ تربیتی مشقیں

پاک فوج اورخیبرپختونخواپولیس کی مشترکہ تربیتی مشقیں

پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں کے استعمال ، فائرنگ پوزیشنز اور قریبی جنگ پرلیکچر

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔مشترکہ ٹریننگ کے دوران پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز کو جدید جنگی حکمت عملی، سکیورٹی ڈرلز اور آپریشنل طریقہ کار کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔ ماہر آرمی انسٹرکٹرز نے پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں کے استعمال اورمحفوظ اندازمیں سنبھالنے ، فائرنگ کی مختلف پوزیشنز اور قریبی جنگ کی جدید تکنیکوں سے متعلق خصوصی لیکچرز اور عملی تربیت دی۔  پاک فوج کی جانب سے اہلکاروں کو گاڑیوں پر فوری سوار ہونے اور اترنے کی ڈرلز، "فائر اینڈ موو"کی پیشہ ورانہ مشقوں اور دیگر جدید انسدادِ دہشت گردی مہارتوں کی بھی تربیت دی گئی، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔تربیتی پروگرام کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ عسکری اور پولیس حکام نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...