وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
دورہ سعودی عرب کے دوران اعلیٰ سطح کا وفد بھی شہباز شریف کے ساتھ ہوگا، وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔
سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی، امریکا ایران جنگ اور امن مذاکرات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments