گلگت بلتستان کوڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم ، 22 ارب کی سبسڈی جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر فوری ایک لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات میں گندم سبسڈی کے بجٹ پر اظہار تشویش کرتے سبسڈی برقرار رکھنے اور بروقت گندم فراہمی کی درخواست کی تھی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تقریباً بیس لاکھ افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے کو مؤثر انداز میں وفاق کے سامنے اٹھاتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments