پٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لٹر مہنگا، ڈیزل 2 روپے سستا
پٹرول کی قیمت 333 روپے ایک پیسہ، ڈیزل کی 383 روپے 86 پیسے لٹر ہوگئی
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرول کے نرخ مسلسل 3 بار کمی کے بعد بڑھادئیے ۔ بدھ کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لٹر مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کردی گئی ۔ اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے ، پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 اگست کیلئے ہونگی۔خیال رہے کہ گزشتہ تین مرتبہ 31 جولائی، 3 اور 4 اگست کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments