خسرہ ،پنجاب میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

خسرہ ،پنجاب میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

لاہور میں 34کیسز سامنے آئے ، اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال لاہور میں خسرہ کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں خسرہ سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم پورے پنجاب میں اب تک 15 افراد خسرہ کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈاکٹر آصف ارباب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے ہی اس بیماری سے بچاؤ کا واحد مؤثر ذریعہ ہیں۔دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے وارڈز میں خسرہ کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ضروری ادویات کا سٹاک بھی موجود ہے ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خسرہ ایک متعدی بیماری ہے اور بروقت ویکسی نیشن سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...