الیکشن کمیشن، ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ

الیکشن کمیشن، ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ

الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں نئی شق شامل کرنے کی تجویز بینکوں، سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنا لازم ہوگا

 اسلام آباد (وقار علی سید) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی امور میں شفافیت لانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ان کے مالی گوشواروں کی چھان بین خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس مقصد کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت کمیشن کو ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی براہِ راست جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہوگا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق اگر کسی رکن کے مالی گوشوارے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو الیکشن کمیشن براہِ راست کارروائی کر سکے گا۔تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں، سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کی جانے والی معلومات فراہم کرنا لازم ہوگا۔ مقررہ وقت میں معلومات فراہم نہ کرنے والے ادارے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب تصور ہوں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشن نے مجوزہ ترمیم عوامی رائے کے لیے جاری کر دی ہے اور اس پر 15 اگست تک اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔ موصول ہونے والے اعتراضات اور تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ترمیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...