پولیس حراست میں 2خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری

پولیس حراست میں 2خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری

مجسٹریٹ کا لاشوں کا معائنہ،لواحقین سے پوچھ گچھ،اہلکاروں کے بیان ریکارڈ دونوں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود ہیں:اہلخانہ کا دعویٰ

لاہور(کرائم رپورٹر )ٹائون شپ میں پولیس حراست میں پراسرار طور پر ہلاک 2خواتین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں،ورثا لاشیں لیکر پاکپتن روانہ ہو گئے ،پراسرار ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری شروع کر دی گئی ہے ،مجسٹریٹ نے ٹائون شپ تھانے اور ڈیڈ ہاؤس جاکر لاشوں کا معائنہ کیا اور لواحقین سے پوچھ گچھ کی ، تھانے کے اہلکاروں اور تفتیشی کابھی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے ،دوسری طرف اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...