پی پی کا ممکنہ احتجاج، قومی اسمبلی اجلاس پانچویں بار مؤخر ہونے کا امکان

پی پی کا ممکنہ احتجاج، قومی اسمبلی اجلاس  پانچویں بار مؤخر ہونے کا امکان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں ممکنہ سخت ترین ردعمل کے پیش نظر حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن میں سہولت کار تلاش کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں طے کیا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا بعد ازاں 7 اگست کی حتمی تاریخ کا اعلان کرکے شیڈول جاری کیا گیا۔اس دوران آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کی تنقید اور احتجاج کا رخ حکمران جماعت کی جانب ہونے پر حکومت وضاحتوں پر اتر آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سخت ردعمل کا امکان ہے جس کے باعث طے شدہ اجلاس طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں 11 اگست کی تاریخ پر غور کیا گیا تاہم معاملہ طے نہ پا سکا۔ پھر 17 اگست کو اجلاس بلانے کی مشاورت ہوئی لیکن اس پر بھی اتفاق نہ ہو سکا۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومتی صفوں سے احتجاج کی گونج حکومت کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے ۔ اسی لیے حالات میں بہتری کی امید پر قومی اسمبلی کا اجلاس پانچویں بار مؤخر کرنے کی مشاورت جاری ہے اور اب 31 اگست کو اجلاس طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...