بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنیکا مطالبہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے، نئے شفاف انتخابات کرانے اور سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف سیاسی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر ہی صوبے کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہیں،بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے ان کی بات سنی جائے کیونکہ جب تک سیاسی قوتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جائے گا، صوبے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ،عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر اچکزئی نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،اگر حکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر قائم ریڈ زون کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی تو صوبے میں امن کیسے قائم کرے گی،نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں اور اگر ان پر عمل کیا جائے تو حالات میں بہتری آسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments