یومِ شہدا پولیس پرتقاریب، قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

 یومِ شہدا پولیس پرتقاریب، قربانیوں  کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر مختلف شہروں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شہید پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

کراچی میں منعقدہ مرکزی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پشاور میں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ عسکری، پولیس اور سول حکام نے شرکت کی جبکہ مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور نے پولیس فورس کے بلند حوصلے اور دہشت گردی کے خلاف اس کے دلیرانہ کردار کو قابلِ فخر قرار دیا۔یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پولیس لائنز تربت کا دورہ کیا، یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، ژوب، سبی اور قلعہ سیف اللہ میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ملاقات کرکے ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...