میر رضا علی کے مبینہ قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا علی کے مبینہ قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکریٹری صحت اور پولیس سرجن کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ مقتول کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مقتول کے والد میر حسین کی جانب سے دائر قبر کشائی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکرٹری صحت اور پولیس سرجن فوری طور پر ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل بورڈ میر رضا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے تاریخ اور وقت مقرر کرکے عدالت کو آگاہ کرے ، جبکہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی تمام کارروائی متعلقہ تفتیشی افسر کی موجودگی میں انجام دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments