ڈٹ جانیوالے رہنمائوں کو سلام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جن سیاسی رہنماؤں نے اپنے اصولوں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وابستگی پر ثابت قدمی دکھائی۔۔۔
ان کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا جانا چاہیے، ‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے نہ کبھی سمجھوتہ کیا، نہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹے اور نہ ہی ملک چھوڑا، بلکہ جیلوں، دھمکیوں اور مختلف دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،علی محمد خان نے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، احمد چٹھہ، جمشید دستی، عبد اللطیف چترالی، رائے حیدر، حسن نواز، احمد خان بھچر، بلال اعجاز، شبلی فراز، فراز نون اور احسان ورک سمیت دیگر رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments