سانحہ بہاولپور، حقائق منظر عام پر نہ آسکے

سانحہ بہاولپور، حقائق منظر عام پر نہ آسکے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ضیا الحق) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا کہ سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق اور شہدائے بہاولپور کی 38 ویں برسی 17 اگست کو انتہائی احترام اور بھرپور انداز میں منائی جائے گی۔

اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پبلک سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے سانحہ بہاولپورکی تحقیقات میں ہنوز پیش رفت نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ ایک بڑی سازش تھی جس کے پسِ پردہ حقائق کو آج تک بے نقاب نہیں کیا جا سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...