رواں سال کا آخری سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا : محکمہ موسمیات

 رواں سال کا آخری سورج گرہن  12 اگست کو ہوگا : محکمہ موسمیات

کراچی(آئی این پی)رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن رواں ماہ 12 اگست کو ہوگا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اور13اگست کی درمیانی رات 8 بج کر34 منٹ پرہوگا، 12 اگست کی رات 10 بج کر 46 منٹ پر یہ عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پرختم ہوجائے گا۔ گرین لینڈ، آئس لینڈ، سپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا جبکہ یورپ، افریقا اور امریکا میں جزوی گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا لیکن اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...