ارشد چائے والا پاسپورٹ حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ارشد چائے والا کے نام سے شہرت پانے والے ارشد خان پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے اور پٹیشن دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کرا لی۔۔۔
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کاکہنا تجا کہ ارشد خان کا شناختی کارڈ عدالتی حکم کے بعد فعال ہے ، اس کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی،ارشد خان کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے عدالت سے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ پٹیشن دائر کرنے کے لیے بائیومیٹرک کرا لی، اب پٹیشن دائر کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments