ججزتقررسمری منظوری تنازع، درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

ججزتقررسمری منظوری تنازع، درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے ججز تقرر سمری کی صدر کی جانب سے ابھی تک منظوری نہ دینے کے تنازع میں درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

گزشتہ روز صدر کے ججز تعیناتی سمری کی منظوری نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈووکیٹ لقمان ظفر کی جانب سے زاہد آصف چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہاجوڈیشل کمیشن کی میٹنگ 20 اور 21 جولائی کو ہوئی جس میں سفارش کی گئی ، پندرہ دن گزر ہو چکے ہیں میری معلومات کے مطابق حکومت نوٹیفکیشن کرنے لگی ہے، آپ اس حوالے سے معلومات منگوا لیں ،عدالت کی ہدایت پر درخواست کی استدعا پڑھی گئی عدالت نے استفسار کیاکیا صدر پاکستان کے خلاف یہ پٹیشن جاری ہو سکتی ہے ؟وکیل نے کہاصدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون عمومی طور پر نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے ،وکیل نے کہاصدر کے پاس منظوری کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے ، عدالت نے ریمارکس دیئے آپ یہ بتائیں مجاز اتھارٹی کون سی ہے ، وکیل نے کہاوزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے ، گزارش ہے وفاق، وزیر اعظم آفس اور وزارت قانون سے جواب طلب کیا جائے ، ان سے پوچھ لیں کہ سمری کا سٹیٹس کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...