پنجاب کالجز کے 400 سے زائد کیمپسز میں محنت کشوں کے بچوں کیلئے مفت داخلے
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اشتراک سے محنت کشوں کے بچوں کو انٹر اور یونیورسٹی پروگرامز میں مفت داخلے دئیے جا رہے پنجاب گروپ آف کالجز گزشتہ چار دہائیوں کے دوران پاکستان کے جدید تعلیمی منظرنامے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہا
لاہور(دنیا رپورٹ)پنجاب کالجز میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اشتراک سے رجسٹرڈ محنت کشوں کے بچوں کیلئے مفت معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، پنجاب کالجز کی ایڈمیشن پالیسی 2026-28 کے تحت پنجاب کالجز کے 400 سے زائد کیمپسز میں رجسٹرڈ فیکٹری ورکرز کے بچوں کیلئے مفت داخلے جاری ہیں۔ پنجاب کالجز کی تمام برانچز میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور یونیورسٹی پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب گروپ آف کالجز نے گزشتہ تقریباً چار دہائیوں کے دوران پاکستان کے جدید تعلیمی منظرنامے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ادارے نے تعلیم کو صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا بلکہ ملک کے چھوٹے شہروں، قصبوں اور دور دراز علاقوں تک 400 سے زائد کیمپسز کا جال بچھا کر معیاری تعلیم کو طلبہ اور والدین کی دہلیز تک پہنچایا ہے ۔لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کیمپسز، جدید لیبارٹریز، تجربہ کار اساتذہ اور مضبوط تدریسی نظام کی بدولت ادارہ ہر سال ہزاروں پوزیشن ہولڈرز اور لاکھوں کامیاب طلبہ معاشرے کو فراہم کر رہا ہے ۔طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات، داخلے کی شرائط اور داخلہ فارم کے حصول کے لیے آج ہی اپنے قریبی پنجاب کالجز (PGC) کیمپس سے رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments