امریکی کمپنیاں پاکستان کی زرعی ٹیکنالوجی مارکیٹ کا مشاہدہ کریں، نیٹلی بیکر
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)امریکی مشن پاکستان کی جانب سے خوشحالی کے نصب العین کے تحت رواں ہفتے ایک ڈائریکٹ لائن ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں، پاکستان کے سرکاری اہلکاروں اور زرعی پیداوار سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔
ویبینار میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان کے زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی کاروباری اداروں اور برآمد کنندگان کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگر کیا۔ ویبینار میں اِس امر کواُجاگر کیا گیا کہ کس طرح زرعی شعبے میں امریکی جدت طرازی پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاونت اور دونوں ملکوں کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ اپنے خطاب میں ناظم الاُمور بیکر نے امریکی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ کا براہِ راست مشاہدہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments