فیول ایڈجسٹمنٹ:نیپرا نے بجلی 75پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، اضافہ رواں ماہ اگست کے بلوں میں وصول کیا جائیگا سہ ماہی بنیادوں پر بجلی مہنگی ہونے کا امکان، درخواست پر12دسمبر کوسماعت کریگی
اسلام آباد (دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔ نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کیلئے بجلی 34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی جس میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں صارفین سے 23 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے ۔ درخواست پر 12 اگست کوسماعت ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments