آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،ایک ہفتہ میں20کلوکا تھیلا100روپے تک مہنگا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،پچھلے ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بعض علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد کراچی میں اس کی قیمت 3 ہزار روپے جبکہ لاڑکانہ میں 2 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 133 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں یہ قیمت 3 ہزار 100 روپے جبکہ راولپنڈی میں 3 ہزار 93 روپے تک پہنچ گئی۔بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 960 روپے جبکہ بنوں میں 2 ہزار 950 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔ حیدرآباد، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرگودھا میں یہ قیمت 2 ہزار 793 روپے اور کوئٹہ میں 2 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق سکھر میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 ہزار 560 روپے تک پہنچ گئی۔ بنوں میں بھی 50 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 950 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔دوسری جانب لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 300 روپے جبکہ فیصل آباد میں 2 ہزار 200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ، جو ملک کے بڑے شہروں میں نسبتاً کم قیمت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments