سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اورسمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔اس ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی عرب اورفرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اورانہیں مزیدوسعت دینے کے طریقوں پر بھی غورکیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments