پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی نہ تجویز:ایاز صادق

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی  دعوت دی نہ تجویز:ایاز صادق

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایک روز قبل رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو حکومت کیساتھ مذاکرات کی بحالی یا دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی کوئی دعوت یا تجویز نہیں دی۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی موجود تھے ، ان سے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس بارے گفتگو ہوئی ۔اگر ڈاکٹر طارق فضل اور ملک عامر ڈوگر میں مذاکرات بارے کوئی گفتگو ہوئی ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...