مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت : بلاول

مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت : بلاول

معاہدہ خطے ،عالمی امن کیلئے تاریخی دستاویز ، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کوخراج تحسین

 اسلام آباد(دنیا نیوز،سٹاف رپورٹر ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بلاول نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے ، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ۔ بلاول نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لئے ستائش کا اظہار کیا اور کہا کہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لئے تاریخی دستاویز ہے ، دریں اثنا بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...