دفاعی معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان:ترک وزیر خارجہ

دفاعی معاہدے میں مصر کی شمولیت  کا امکان:ترک وزیر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیر خارجہ نے دفاعی معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان ظاہر کردیا، انہوں نے کہا کہ کچھ تکنیکی معاملات حل ہونے کے بعد ممکن ہے کہ مصر دفاعی معاہدے میں شامل ہوجائے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا ہدف ایران نہیں ہے ۔ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے کسی ملک کو بھی ہدف نہیں بنایا گیا جب تک وہ معاہدے کے کسی رکن ملک پر حملہ نہ کرے۔ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تکنیکی طور پر نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام ارکان کے خلاف حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس دفاعی معاہدے کے تحت وزرائے خارجہ کی ایک کمیٹی اور جنرل سیکرٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا جو نیٹو کے نظام سے مماثلت رکھتا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی سلامتی ترکیہ کے مفادات سے متعلق ہے، اس لیے ترکیہ کو سعودی عرب کی جانب سے قائم کی جانے والی بین الاقوامی اتحادی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...