زیرحراست ہلاک2خواتین کی آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی

زیرحراست ہلاک2خواتین کی  آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ تھانہ میں جاں بحق 2خواتین کی پراسرارموت سے قبل تھانہ میں بیٹھے ہونے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ میں زیرحراست جاں بحق انمول اور آمنہ کی موت سے قبل کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

 وہ تھانہ کے محرر آفس میں کرسیوں پر بیٹھی صحت مند دکھائی دے رہی ہیں، وہ آپس میں اور محرر کیساتھ گفتگو کر رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق بعدازاں اچانک دونوں خواتین کی طبیعت خراب ہوئی اورپولیس کی طرف سے بروقت ہسپتال نہ پہنچانے پر دونوں خواتین دم توڑ گئیں۔ترجمان انویسٹی گیشن کے مطابق پولیس نے 4 اگست کو انہیں حراست میں لیا ،وہ دونوں نوسر باز اور متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھیں، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں کی طبعی موت ہوئی۔ انکوائری رپورٹ  ایک ماہ کے اندر جمع کروائی جائے گی، پولیس تشدد ثابت ہوا تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...