عبداللہ قتل کیس :ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنیوالی لڑکی گرفتار
ماریہ کا شوٹرز کو عبداللہ طاہر کی لوکیشن شیئر کرنے کا اعتراف :ذرائع مزید تفتیش جاری،پولیس ارسلان جٹ اور دیگر شوٹرز گرفتار نہ کر سکی
لاہور (کرائم رپورٹر )پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پیش رفت،مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر لڑکی کو فیصل آباد سے حراست میں لے لیا گیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ماریہ نے ابتدائی تفتیش میں ڈرائیور اصغر کو ہنی ٹریپ کر کے شوٹرز کو عبداللہ طاہر کی لوکیشن شیئر کرنے کا اعتراف کر لیا ،اسی نے شوٹر کو بتایا کہ عبداللہ طاہر کیساتھ کوئی سکیورٹی گارڈ نہیں،ٹک ٹاکر کا موبائل فون قبضہ میں لے کر فرانزک لیب میں بھجوا دیا گیا۔پو لیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نے بہت سی تصاویر اور کال ریکارڈ ڈیلیٹ کیا جوفرانزک رپورٹ میں ریکور ہو جائے گا،مزید تفتیش جاری ہے ۔دوسری طرف ارسلان جٹ اور دیگر شوٹرز کو پولیس آخری اطلاعات تک گرفتار نہیں کر سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments