ملزم تھانیدارمتاثرہ لڑکی کا گدا گری کیس میں سفارشی نکلا

ملزم تھانیدارمتاثرہ لڑکی کا گدا گری کیس میں سفارشی نکلا

فوٹیج اور دیگر شواہد میں متاثرہ لڑکی کی تھانہ میں کئی گھنٹے کی موجودگی جھوٹ نکلی لڑکی کو تھانے کیوں لائے : اس سوال پر اے ایس آئی عمران کے مختلف جواب

لاہور (کرائم رپورٹر )غازی آباد تھانے میں لڑکی سے زیادتی کیس کی تفتیش جاری،ملزم متاثرہ لڑکی کا گدا گری کیس میں سفارشی نکلا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد تھانے میں لڑکی سے زیادتی کیس کی تفتیش ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شاہدرہ کی سربراہی میں کی جا رہی ہے ۔تفتیش کے دوران فوٹیج اور دیگر شواہد میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ لڑکی کی صرف 30 سے 35 منٹ تھانہ میں موجودگی سامنے آئی ہے ،اس کی کئی گھنٹے کی موجودگی جھوٹ نکلی ۔متاثرہ لڑکی (ن)کا کچھ عرصہ قبل گدا گری کے ایک مقدمہ میں ملزم اے ایس آئی عمران ہی سفارشی نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران نے ہی سفارش کے بعداسے تھانے سے چھڑوایا تھا۔واقعہ میں ملوث ملزم عمران اور  متاثرہ لڑکی سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر جینڈر سیل ٹیم نے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی، پولیس نے عمران کے ٹیسٹ بھی کروائے ۔فرازنک رپورٹ میں ہی زیادتی ہونے یا نہ ہونے کا کلیئر ہو گا ۔ملزم عمران کے مطابق اس نے زیادتی نہیں کی ،تاہم وہ لڑکی کو تھانے کیوں لایا اس پر اس کے مختلف جواب ہیں ۔پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...