پاکستان پوسٹ کوریا ایگزم بینک میں 20 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ
مذکورہ رقم سے پاکستان پوسٹ 2761 ڈاکخانوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرے گا جدید سافٹ ویئر والا نظام 18 ماہ کے اندر ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ آفس اور کوریا ایگزم بینک کے مابین 20 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا ، پاکستان پوسٹ مذکورہ رقم سے 2761 ڈاکخانوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرے گا ،پاکستان پوسٹ کے ڈاکٹر اطہر منصور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جبکہ جنوبی کوریا بینک ویئر گلوبل کے جیمز لِم نے ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ آٹومیشن معاہدے پر دستخط کئے ، منصوبے کے لئے ایگزم بینک کی جانب سے تقریباً 20.635 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی، 40 سالہ مدت اور 10 سالہ رعایتی مدت شامل ہے ،منصوبے کے لئے جنوبی کوریا کی Moon Eltancy کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا جبکہ Revised PC-I کو 14 نومبر 2025 کو سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دی ، وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں منصوبے کے لئے 10 ملین روپے مختص کئے ہیں ،منصوبے کے تحت جنوبی کوریا کی بینک ویئر گلوبل پاکستان پوسٹ کو مطلوبہ جدید ہارڈویئر فراہم کرے گی، جبکہ پاکستان پوسٹ کی مختلف سروسز کے لئے جدید سافٹ ویئر بھی تیار کیا جائے گا ، یہ جدید نظام ملک بھر میں تقریباً 18 ماہ کے اندر مرحلہ وار 2,761 پوسٹ آفسز میں نافذ کیا جائے گا۔ افسران اور ملازمین کو تربیت دی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعدبینک ویئر گلوبل مزید دو سال تک Technical Monitoring & Support فراہم کرے گی ،منصوبے کے تحت فراہم کیا جانے والا ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور تمام دیگر اثاثے پاکستان پوسٹ کی ملکیت ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments