پر امن کارکنوں پر مقدمہ قابل مذمت

پر امن کارکنوں پر مقدمہ قابل مذمت

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نوشہرو فیروز میں کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوشہرو فیروز میں پرامن پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کا اندراج قابل مذمت ہے ، پرامن سیاسی کمپین پر ایف آئی آر درج کی گئی، بعد ازاں اس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرکے کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ حلیم عادل نے مزید کہا کہ 5 اگست کے پرامن احتجاج کے بعد 7 اگست کو تھانہ بھریا سٹی میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں 10 نامزد اور 25 نامعلوم کارکنوں کو شامل کیا گیا۔ حلیم عادل نے کہا کشمیر میں جمہوریت کا درس دینے والے بلاول کی سندھ میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...