زیادتی کیس :ملزم تھانیدار کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پولیس نے عمران انور کو عدالت پیش کرکے مزید ریمانڈ کی استدعا کی
لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے گرفتار ملزم اے ایس آئی عمران انور کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے غازی آبادتھانہ میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کی،پولیس نے گرفتار ملزم عمران انور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عمران انور کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اورآئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔یاد رہے تھانہ غازی آباد پولیس نے ملزم تھانیدار کے خلاف ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments