ہائیکورٹ :پی ٹی آئی جلسے کی اجازت بارے درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

ہائیکورٹ :پی ٹی آئی جلسے کی  اجازت بارے درخواست خارج  کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے میاں عثمان اکرم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جلسے کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 16 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 16 شہریوں کو اجتماع کا حق دیتا ہے، تاہم قانون کے مطابق جلسے کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر کی اجازت اور این او سی ضروری ہے ،ڈپٹی کمشنر پہلے ہی درخواست پر فیصلہ کرچکے ، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹانے کے بجائے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...