آٹزم متاثرہ بچوں کیلئے مزید 8 اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ

 آٹزم متاثرہ بچوں کیلئے مزید 8  اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کیلئے صوبے کے مزید 8 اضلاع میں خصوصی سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سکولوں کے قیام کے لیے اراضی کی فراہمی کے سلسلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق راولپنڈی، ساہیوال، ملتان اور سرگودھا میں مریم نواز سکولز آف آٹزم قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں بھی آٹزم سکول قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔متعلقہ اضلاع میں سکولوں کے قیام کے لیے موزوں سرکاری اراضی کی نشاندہی اور فراہمی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...