’’پیسے جلد ادا کر دوں گا‘‘میر رضا کے والد کی آڈیو سامنے آگئی

’’پیسے جلد ادا کر دوں گا‘‘میر رضا  کے والد کی آڈیو سامنے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو میر رضا علی کیس کی تفتیش کے دوران ایک بڑا بریک تھرو ملا ہے، جس میں مقتول کے والد میر حسین کی ایک اہم مبینہ آڈیو ریکارڈنگ تفتیشی حکام کو مل گئی۔

تفتیش کے دوران سامنے آنے والی اس آڈیو میں میر رضا کے والد میر حسین ’’نور‘‘نامی شخص سے اپنے قرض کی ادائیگی اور شہر چھوڑنے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔ آڈیو میں میر حسین، نور نامی شخص کو بتا رہے ہیں کہ کراچی میں اب میرا کوئی کام یا گھر نہیں رہا، میں اسلام آباد آگیا ہوں اور مجھے یہاں سیلز کی جاب مل گئی ہے جس کا پیکیج کافی اچھا ہے ۔میر حسین نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ میں اب اسلام آباد میں ہی رہوں گا اور پیسوں کا بندوبست کر رہا ہوں، اگر مجھے پیسے نہ دینے ہوتے تو میں آپ سے رابطہ ہی کیوں کرتا؟ میں نے جن کے پیسے دینے ہیں وہ جلد ادا کر دوں گا۔ پولیس اس آڈیو اور دیگر شواہد کی روشنی میں تمام زاویوں سے تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔

دوسری جانب تاجر میر رضا کا موت سے چند گھنٹے قبل بھیجا گیا آڈیو پیغام بھی نجی ٹی وی نے حاصل کر لیا، میسج میں میر رضا مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ سامنے آنیوالی آڈیو میں میر رضا پیسے کے لین دین سے متعلق بات کررہے ہیں، تاہم میر رضا کے والد کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو ان کے بیٹے کی نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیس خراب کرنے کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے والد میر حسین نے کہا کہ میری ایک آڈیو بھی سامنے آگئی ہے ، گزشتہ روز بیٹے کی آڈیو کا کہا گیا تھا، ان آڈیوز کا کسی نے فارنزک کرایا ہے یا نہیں؟ میر حسین نے کہا کہ اس کیس سے آڈیو کالز کا کیا تعلق ہے ، یہ نہ میرے بیٹے کی آواز ہے نہ میری، پہلے پوسٹ مارٹم ہوا تو خول ملا، اب میر رضا کی قبر کشائی کے دوران آڈیوز آرہی ہیں، یہ کون اور کیوں کر رہا ہے سمجھ نہیں آرہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...