میجر طفیل شہید کا یومِ شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

میجر طفیل شہید کا یومِ شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

مزار پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کا 68واں یومِ شہادت عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ طفیل آباد میں میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر خصوصی تقریب ہوئی جس میں میجر جنرل نعمان منظور اعوان کی قیادت  میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکا نے شہید کی لازوال قربانی اور ملکی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میجر طفیل محمد شہید نے لکشمی پور کے محاذ پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ وطن کے دفاع میں بے مثال شجاعت اور جرأٔت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں بعد از شہادت ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔میجر جنرل نعمان منظور اعوان نے کہا میجر طفیل محمد شہید جیسے عظیم سپوتوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے وطن کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،ان کی بہادری، حب الوطنی اور لازوال قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...